کانگریس نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے لئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق اپنے بیان پرپارٹی نائب صدر راہل گاندھی عدالت میں مقدمہ لڑیں گے۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما نے آج یو این آئی
سے کہا کہ مسٹر گاندھی اس معاملے میں اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ضرور مقدمہ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آر ایس ایس پر پابندی عائد کردی تھی اور یہ فیصلہ کابینہ کا تھا۔